ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے سلیم سیف اللہ کی ملاقات ، مختلف امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (امروز نیوز )وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدا مرزا سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم صیف اللہ نے ملاقات کی جس میں ٹینس فیڈریشن کے تنظیمی ڈھانچے، فنڈز، کارکردگی اور مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ سلیم سیف اللہ نے کہاکہ کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومتی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن نے محدود وسائل کے باوجود بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم بارہ سال بعد ڈیوس کپ پاکستان لانے میں کامیاب ہوئے۔ سلیم سیف اللہ نے کہاکہ فنڈز کے حوالے سے نئی ترجیحات اور وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پچھلی حکومتوں نے کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کو اہمیت نہیں دی جاتی رہی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات نہیں کئے ۔انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومتوں کو کھیلوں کے فروغ کے لیے بہتر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔