سپریم کورٹ میں عافیہ صدیقی وطن واپسی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کےلئے ملتوی کر دی گئی

0 154

اسلام آباد (امروز نیوز)سپریم کورٹ میں عافیہ صدیقی وطن واپسی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کےلئے ملتوی کر دی گئی ۔دور ا ن سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہر تین ماہ بعد کونسلر ملاقات ہوتی ہے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ جائزہ لیں کیا عافیہ صدیقی کی سزا پاکستان میں پوری ہو سکتی ہے؟ عدالت نے کیس بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم دیا ہے ۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ عافیہ کا معاملہ بھی دیگر پاکستانی قیدیوں کیساتھ اٹھانے سے شاید کچھ ہوجائے۔ بعد ازاں سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.