بارباڈوس ٹیسٹ میچ : ویسٹ انڈیز کی بنگلا دیش کو 7 وکٹ سے شکست

0 142

بارباڈوس :  ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو پہلا ٹیسٹ 7 وکٹ سے ہرا کر دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

کیربینز کے دیس سیریز کا افتتاحی ٹیسٹ پانچویں روز فیصلہ کن ثابت ہو گیا، 84 رنز کا بنگلادیشی ہدف ویسٹ انڈیز نے تین وکٹ پر پورا کر لیا، پہلی اننگز میں بنگلادیشی ٹیم 103 رنز پر آؤٹ ہوئی، ویسٹ انڈیز نے 265 رنز بنائے۔

162 رنز کے خسارے کا شکار بنگلادیشی ٹیم دوسری اننگز میں 245 رنز بنا سکی، 7 وکٹ سے جیت کی بدولت میزبان سائیڈ کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.