خانیوال میں ٹرین حادثہ، 27 مسافر زخمی
خانیوال خانیوال ریلوے سٹیشن پر سگنل پول کی سیڑھی ٹکرانے سے 27 مسافر زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل’’سما ءنیوز‘‘ کے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ زخمی مسافر عوامی ایکسپریس اپ،عوامی ایکسپریس ڈاؤن اور موسیٰ پاک ایکسپریس میں سوار تھے، زخمیوں میں خواتین، بزرگ اور نوجوان شامل ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے سیڑھی ٹریک پر دھکیل دی تھی، زخمی مسافر کھڑکی سے ہاتھ نکال کر بیٹھے تھے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔