فن لینڈ کی وزیر اعظم نے ویڈیو لیک کے بعد منشیات الزامات پر ڈرگ ٹیسٹ کروا لیا

0 162

ہیلنسکی فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مارین نے فینش پاپ اسٹار کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دوسری ویڈیو لیک ہونے اور منشیات کے استعمال کے حوالے سے لگنے والے الزامات کے بعد ڈرگ ٹیسٹ کروا لیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مارین نے کہا کہ انہوں نے اپنا ڈرگ ٹیسٹ کروا لیا ہے، ان پر منشیات استعمال کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں، وہ اپنے بیان پر قائم ہیں کہ انہوں نے کبھی منشیات استعمال نہیں کی ہیں۔نیوز کانفرنس کے دوران سنا مارین نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنا ڈرگ ٹیسٹ کروا لیا ہے جس کا نتیجہ اگلے ہفتے تک سامنے آ جائے گا۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی بھی غیرقانونی کام نہیں کیا ہے، یہاں تک کہ اپنی نوجوانی کے دوران بھی انہوں نے کسی قسم کی منشیات استعمال نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات استعمال کرنے کے حوالے سے لوگوں کے خدشات کو دور کرنے کیلئے میں نے ڈرگ ٹیسٹ کروا لیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.