چین ، آگ برساتی گرمی نے تھیلی میں موجود زندہ جھینگے پکا دئیے

0 187

بیجنگ چین میں ایک خاتون نے دعوی کیا ہے کہ آگ برساتی ہوئی گرمی نے اس کے زندہ خریدے ہوئے جھینگوں کو پانی کے تھیلی میں چولہے پر چڑھائے بغیر ہی پکا دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی صوبی ہنان کے علاقے شن یانگ سے تعلق رکھنی والی ایک خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اس نے دعوی کیا ہے کہ وہ ایک مقامی سپر مارکیٹ سے زندہ جھینگے خرید کر گھر لا رہی تھیں کہ رستے میں گرمی کی وجہ سے جھینگے پانی سے بھرے تھیلی کے اندر ہی ابل کر پک گئے تھے ۔

مذکورہ خاتون کی ویڈیو چینی سرچ انجن بیڈو پر ہیٹ ویو کے شکار جنوبی چینی شہروں میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ویڈیو بن گئی ہے۔خاتون کا کہنا تھا کہ اس دن درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تھا جب انہوں نے صبح 9 بجے ایک سپر مارکیٹ سے زندہ جھینگے خریدے اور وہ ایک گھنٹے سے بھی پہلے اپنے گھر واپس پہنچ چکی تھی لیکن جب وہ گھر پہنچی تو وہ جھینگے جو زندہ حالت میں خریدے تھے وہ برائٹ ریڈ رنگت کے ہوگئے تھے جیسے انہیں ابلتے ہوئے پانی میں پکایا گیا ہو۔خاتون کا کہنا تھا کہ جھینگے خریدنے کے بعد انہوں نے وہ تھیلی ایک بار تپتی ہوئی زمین پر رکھا تھا جس کے بعد اسے اپنی برقی بائک کی پیچھے کی سیٹ پر رکھ دیا تھا جو اس وقت ابالنے کی حد تک گرم تھی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.