ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین نیزہ بازی ٹیم بین الاقوامی مقابلوں کیلیے تیار

0 224

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نیزہ بازی ٹیم انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

رواں برس بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کا انعقاد 22 سے 24 ستمبر تک اردن کے شہر پیڑا میں ہورہا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نیزہ بازی ٹیم بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

3 رکنی خواتین نیزہ بازی ٹیم بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کیلیے اردن پہنچ گئی ہے۔

قومی خواتین نیزہ بازی ٹیم کے کوچ ہارون پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی قومی ٹیم اوپن ٹرائل کے ذریعے سلیکٹ ہوئی ہے۔

ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے صدر صاحبزادہ سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان وومن ٹیم پہلی بار کسی بڑے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کررہی ہے۔

صاحبزادہ سلطان نے کہا کہ پاکستانی خواتین کی ٹینٹ پیگنگ ٹیم جنوبی افریقا کا تربیتی دورہ کرچکی ہے تاہم ویمن ٹینٹ پیگنگ ٹیم کا یہ پہلا بڑا ایونٹ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.