ہندو بھائیوں کے خوشی میں برابر کے شریک ہے ۔

0 136

اسلام آباد (امروز نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنے ہندو بہنوں و بھائیوں کی خوشی میں برابر کی شریک ہے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کی ہندو کمیونٹی رواداری پسند اور محب وطن ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہندو برادری ملک کی ترقی میں بیش بہا خدمات ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دستور میں تمام شہریوں کو اپنے مذھبی دن منانے کی کھلی آزادی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک کی اقلیتوں کی نمائندہ جماعت ہے، اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کرتے رہیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آئیے آج عزم کریں، پاکستان کو بانی اجداد کے ویڑن کے مطابق مساوات پر مبنی معاشرہ بنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.