حسنین کے بائیو مکینک ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی سے جلد رابطےکا فیصلہ

0 292

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر  محمد حسنین کے بائیو مکینک ٹیسٹ کے لیے آئی سی سی سے جلد رابطےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں کوچ عمر رشید نےمحمدحسنین کے ساتھ کام کیا جس کے بعد ان کے بولنگ ایکشن میں خاصی بہتری آئی ہے ۔

محمد حسنین کے ٹیسٹ لاہورمیں آئی سی سی کی منظورشدہ بائیومکینک لیبارٹری سےکرائےگئے جب کہ باضابطہ طورپرٹیسٹ کرانےکے لیے آئی سی سی کوخط لکھاجائےگا۔

واضح رہے کہ محمد حسنین کا بگ بیش لیگ میں بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا، فاسٹ بولر کا ٹیسٹ لاہور کی لیب میں کرایا گیا تھا جس کے بعد ان کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار پایا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.