کرکٹ کے میگا ایونٹ ورلڈ کپ کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ منظرعام پر آگئی
لاہور(امروز نیوز) کرکٹ کے میگا ایونٹ ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ منظرعام پر آگئی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی جانے والی تصاویر میں شرٹ میں ہمیشہ کی طرح سبز رنگ نمایاں ہے، ہلکے سبز رنگ کی پٹیاں بھی اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے، ایک طرف پیلے رنگ کا ستارہ اور دوسری طرف ورلڈ کپ لوگو بنایا گیا ہے، وسط میں سفید رنگ سے پاکستان کا لفظ نمایاں کیا گیا ہے، پشت پر پاکستان کا پرچم، کھلاڑی کا نام اور نمبر ہے، شرٹ کے علاوہ کیپ میں بھی گہرے اور ہلکے سبز رنگ کا امتزاج ہے۔ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی کو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین میچ کے ساتھ ہوگا، پاکستان ٹیم 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اترے گی۔پاکستان کی نئی جرسی گہرے ہرے رنگ کی ہے اور اس کی تصاویر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے "#wehavewewill” کے ہیش ٹیگ کے ساتھ جاری کیں ہیں۔