عید پر ریلوے کا بڑا اقدام، پانچ سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

0 130

اسلام آباد وزارت ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق ان سپیشل ٹرینوں کا مقصد عوام کو بروقت اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین 2 جون کو دوپہر 1 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ دوسری سپیشل ٹرین 3 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور روانہ کی جائے گی۔

تیسری سپیشل ٹرین 3 جون کو شام 5 بجے لاہور سے کراچی کے لیے چلے گی، جب کہ چوتھی ٹرین اسی روز رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔

پانچویں اور آخری عید سپیشل ٹرین 4 جون کو رات 8 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ان سپیشل ٹرینوں کے ذریعے عید کے موقع پر بڑھنے والے رش کو کنٹرول کرنے اور عوام کو آرام دہ، محفوظ اور بروقت سفری سہولت مہیا کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.