ساہیانوالہ میں شالیمار ایکسپریس ٹرالی سے جاٹکرائی، 10 افراد زخمی

0 30

فیصل آباد فیصل آباد کے قریب ساہیانوالہ میں شالیمار ایکسپریس اینٹوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ گاؤں چھوٹی گھرتل کے قریب کچے پھاٹک پرپیش آیا جہاں ٹرین ریلوے ٹریک پر پھنسی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹرین کے قریب آنے پر ڈرائیور ٹرالی کو الگ کرکے ٹریکٹر لے کر بھاگ گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد ٹرین ریلوے لائن سے اتر کر دور گرگئی اور حادثے کے نتیجے میں شالیمار ایکسپریس کے انجن سمیت 10 بوگیاں پٹری سے اترگئیں جب کہ حادثے میں 10 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ حادثے میں ساہیانوالہ سے سالار وآلہ تک کا ریلوے ٹریک بھی ٹوٹ گیا جب کہ فیصل آباد سےلاہور اور وزیرآباد کے لیے تمام ریلوے ٹریفک بند کردی گئی ہے، حادثے کی جگہ پر بحالی کا کام جاری ہے اور ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.