اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز 27 جون سے ہونے کا امکان،ماہر فلکیات
لاہور محرم الحرام کا چاند 25 جون کو نظر آنے کے امکانات نہیں، نئے اسلامی سال 1447ہجری کاآغاز 27 جون سے ہونے کا امکان ہے ۔
سماء ٹی وی کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کاچاند 26 جون کو نظرآنے کے قوی امکانات ہیں ، ماہرین کا کہنا ہے چاند کی پیدائش 25 جون کو دن 3 بجکر 31 منٹ پر ہوگی، ٹیلی سکوپ کی مدد سے امریکا میں 25 جون کو محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں جبکہ دنیا بھر میں محرم الحرام کا چاند 26 جون کو دیکھا جاسکےگا، 27 جون کو یکم محرم ہونےکی صورت میں ملک بھرمیں یوم عاشور 6 جولائی کوہوگا ۔