قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر پانچ عمرہ کمپنیوں کے اجازت نامے منسوخ

0 190

عمرہ زائرین کی شکایتیں وصول کرنے کے لیے خصوصی سیل کام کر رہا ہے،وزارت حج وعمرہ
ریاض سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کو خدمات کی فراہمی میں کوتاہی کرنے پر 5 کمپنیوں کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کی مرتکب عمرہ کمپنیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا کہ کمپنیوں کی انتظامیہ کو تفتیش کے لیے بلایا گیا ہے جس کی تکمیل کے بعد انہیں متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا جائے گا۔

وزارت حج عمرہ نے یقین دلایا کہ وہ عمرہ زائرین کو پیش کی جانے والی سہولتوں اور خدمات کا گہرائی سے جائزہ لیتی ہے۔عمرہ زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے جبکہ کسی قسم کی کوتاہی پر تادیبی کارروائی ہوتی ہے۔ وزارت حج وعمرہ نے کہا کہ عمرہ زائرین کی شکایتیں وصول کرنے کے لیے خصوصی سیل کام کر رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.