پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کےخلاف درخواست ڈی جی سپورٹس کو بھجوادی

0 131

لاہور (امروز نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر نوید اکرم چیمہ اور سیکرٹری طارق پرویز کی تقرری کے خلاف درخواست ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ کو بھجوا تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں ۔ مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نعیم اختر کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ پنجاب سپورٹس بورڈ دانستہ پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے الیکشن کا شیڈول جاری نہیں کر رہا ،سیاسی بنیادوں پر صدر اور سیکرٹری کی نامزدگی کر دی ہے ۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ صدر اور سیکرٹری کو سلیکشن کے ذریعے تقرر کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے اور پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے الیکشن کروانے کا حکم دیا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.