حسن علی کی انگلش کاؤنٹی میں تباہ کن بولنگ

0 242

پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی کی جانب سے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔

لنکاشائر کی جانب سے حسن علی نے گلوسٹر شائر کے خلاف اننگز میں 17 اوورز میں 47 رنز دیکر 6 وکٹیں لیں۔اس موقع پر حسن علی کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر کے لیے 5 وکٹیں لینا ہمیشہ ہی خوشی کا باعث ہوتا ہے اور میرے لیے بھی یہ کارکردگی باعث مسرت ہے۔

دوسری جانب مڈل سیکس کی طرف سے کھیلتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے گلمورگن کے خلاف تین وکٹیں حاصل کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.