فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی تقریب آج ایوانِ صدر میں منعقد ہوگی

0 98

اسلام آباد فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام ایک خصوصی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری فیلڈ مارشل عاصم منیر کو باقاعدہ بیج لگائیں گے۔

تقریب کا آغاز شام 8 بجے ہوگا جبکہ مہمانوں کی آمد شام 7 بجے سے شروع ہو جائے گی۔ تقریب میں وزیراعظم، وفاقی کابینہ کے ارکان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، اعلیٰ عسکری حکام اور دیگر معزز شخصیات شرکت کریں گی۔

یہ تقریب پاکستان کی عسکری تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جس میں پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کو ملکی سطح پر اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیجز لگانے کی تقریب مؤخر کردی گئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز تقریب خضدار حملے کی وجہ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر مؤخر کی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.