طلحہ انجم پرکانسرٹ کے دوران بوتل پھینکنے پر ہانیہ عامر برس پڑیں

0 158

کراچی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر طلحہ انجم پر کانسرٹ کے دوران بوتلے پھینکنے کے واقعے پر برس پڑیں۔
نجی ٹی وی جیونیوزکے مطابق ریپ گلوکار طلحہ انجم نے حال ہی میں ایک کانسرٹ کیا جہاں دوران پرفارمنس ایک مداح کی جانب سے گلوکار پر پانی کی بوتل پھینکی گئی، جس کے بعد طلحہ انجم نے ہجوم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سکیورٹی گارڈ کو مداح کوسٹیج پر بلانے کا کہا اور پھر اسے کانسرٹ سے باہر نکال دیاگیا۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہوئی جس پر اداکارہ ہانیہ عامر بھی ردعمل دیے بغیر رہ نہ سکی۔
ہانیہ عامر نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پرفارمنس کے دوران آرٹسٹ پر چیزیں پھینکنا نہ صرف بےعزتی کی بات ہے بلکہ یہ غیر انسانی فعال ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ آپ آرٹ کا مطالبہ نہیں کرسکتے اور احترام کی پیشکش نہیں کرسکتے، کسی بھی آرٹسٹ کو ایسے ماحول میں پرفارم نہیں کرنا چاہیے جہاں خطرہ ہو اور عزت نہ دی جائے۔
انہوں نے لکھا کہ گلوکار طلحہ انجم سٹیج پر جچتا ہے نہ کہ میدان جنگ میں، ہجوم کو ذمہ دار رکھیں فنکار کو نہیں، اگر ہم اپنے آرٹسٹ کو محفوظ نہیں بنائیں گے تو ہم اس کے مستحق نہیں۔
اداکارہ نے اپنی سٹوری میں مزید لکھا کہ طلحہ انجم ایک آرٹسٹ ہے نہ کہ کوئی ٹارگٹ، ایک مشہور شخصیت کو کچھ عزت دو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.