چمکتا سونا، بجھتے خواب، قیمت میں بڑا اضافہ عوام پر قیامت ڈھانے لگا

0 147

کراچی اکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ہونے والی تیزی بتائی جا رہی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز سرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، ہفتہ کے روز 24 قیراط فی تولہ سونا 1,465 روپے مہنگا ہو کر 358,465 روپے تک پہنچ گیا جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 1,256 روپے اضافے کے ساتھ 307,325 روپے میں فروخت ہوا۔

یہ اضافہ اس کمی کے بعد سامنے آیا ہے جو گزشتہ روز (جمعہ) ریکارڈ کی گئی تھی، جب سونے کی فی تولہ قیمت 1,595 روپے کم ہو کر 357,000 روپے تک آ گئی تھی۔

اس کے برعکس پاکستان میں چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ فی تولہ 24 قیراط چاندی کی قیمت 11 روپے کمی کے بعد 3,785 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 3,245 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ادھر عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں بہتری دیکھنے کو ملی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 13 ڈالر اضافے کے ساتھ 3,369 ڈالر تک پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق، عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، مہنگائی، اور مرکزی بینکوں کی مالیاتی پالیسیوں میں تغیرات سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا باعث بن رہے ہیں۔ سونا ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر اپنی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے، جس کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.