یمن میں آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔

0 192

مقامی میڈیا کے مطابق حوثی ملیشیا کے کنٹرول حجہ گورنری میں ہنگامی اور آفات سے متعلق کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ کفل شمر ڈاریکٹوریٹ میں بجلی گرنے سے سات افراد جاں بحق اور 8 زخمی زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حجہ گورنری میں آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

دوسرے واقعے میں امران صوبے میں ایک تعزیتی اجتماع کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں 6 خواتین جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئیں۔

یمن میں تقریباً دو ماہ سے شدید طوفانی بارشیں ہو رہی ہیں جن میں سے بعض مقامات پر طوفانی بارشیں سیلاب کا باعث بنی ہیں، سیلاب سے اب تک 77 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.