پاکستان انڈر۔19 ٹیم کا دیوار چین ’برڈز نیسٹ‘ کا دورہ،

0 152

بیجنگ(امروز نیوز)پاکستان انڈر۔19 ٹیم کا دیوار چین، ’برڈز نیسٹ‘ کا دورہ،پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کو پہلے ایک ساتھ تاریخی دیوار چین کی سیر کرائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چین اور افغانستان کے خلاف یوتھ فرینڈشپ کرکٹ سیریز کھیلنے کے لیے چین میں موجود پاکستان انڈر۔19 ٹیم نے بیجنگ میں خوب سیر کی۔پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کو پہلے ایک ساتھ تاریخی دیوار چین کی سیر کرائی گئی اور کرکٹرز کو دیوار چین کی تاریخ کے بارے میں بتایا گیا۔ کھلاڑیوں نے تصاویر، سیلفیز اور یادگاری گروپ فوٹو بھی بنوایا۔اس کے بعد پاکستان انڈر۔19 نے افغان ٹیم کے ہمراہ بیجنگ کے اولمپکس اسٹیڈیم ‘برڈز نیسٹ’ کا بھی دورہ کیا اور شہرہ آفاق اولمپکس اسٹیڈیم میں تصاویر بنوائیں۔پاکستان انڈر۔19 نے افغان ٹیم کے ہمراہ بیجنگ کے اولمپکس اسٹیڈیم برڈز نیسٹ کا بھی دورہ کیاپاکستان، افغانستان، چین یوتھ فرینڈ شپ سیریز کے پہلے مرحلے میں جینان میں تین میچز کھیلے جاچکے ہیں، دونوں ٹیموں کو کلچر ایکسچینج پروگرام کے تحت بیجنگ کے مختلف مقامات کی سیر کرائی گئی،(آج)بدھ کو آخری مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کے کرکٹرز مقامی یونیورسٹی میں چینی کرکٹرز اور طلبا کے ساتھ میچ کھیلیں گے۔چین میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پشاور زلمی نے دو سال قبل دو چینی کرکٹرز کو پی ایس ایل اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ کرائی تھی۔یاد رہے کہ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کے مشورے پر ہی یوتھ فرینڈ شپ کرکٹ سیریز کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد چین میں کرکٹ کا فروغ اور نوجوان کرکٹرز کو ایک دوسرے کے کلچر کو سمجھنا اور امن کا پیغام دینا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.