پیرس سینٹ جرمین کلب نے فرنچ لیگ ون کا ٹائٹل جیت لیا

0 137

پیرس (امروز نیوز) مباپے کی شاندار ہیٹرک کی بدولت پیرس سینٹ جرمین کلب نے فرنچ لیگ ون کا ٹائٹل جیت لیا۔ فرنچ فٹ بال لیگ ون کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں پیرس سینٹ جرمین کلب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مناکو کو 3-1 گولز سے زیر کر کے ٹائٹل حاصل کیا۔ مباپے نے شاندار ہیٹرک سکور کر کے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔یاد رہے کہ پیرس سینٹ جرمین کلب نے مناکو کو 3-1 گولز سے شکست دے کر گزشتہ سات برسوں میں چھٹی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.