وزیر خارجہ کی جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈ شپ لیگ سے ملاقات
ٹوکیو(امروز نیوز)پاکستان اور جاپان نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور تعمیر و ترقی کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے ساتھ قیادت کی سطح پر اور عوامی سطح پر دوطرفہ روابط کے فروغ پر اتفاق کیا ہے ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جاپانی پارلیمنٹ میں جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ کے ممبران سے ملاقات کی ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے کیلئے جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ کی کاوشوں کو سراہا،جاپان پاکستان پارلیمنٹری فرینڈشپ لیگ کے چیرمین مسٹر سشرو ایٹو نے کہا کہ جلد پاکستان سے پارلیمانی وفد جاپان کا دورہ کریگا۔فریقین نے دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر تعمیر و ترقی کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ قیادت کی سطح پر اور عوامی سطح پر دوطرفہ روابط کے فروغ پر اتفاق کیا