واٹس ایپ پر بیک وقت 8 افراد کی ویڈیو کالنگ کی سہولت

0 211

کوئٹہ (امروز نیوز)
واٹس ایپ نے دلچسپ فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کو استعمال کر کے اب 8 افراد بیک وقت ویڈیو کالنگ کے ذریعے بات چیت کر سکیں گے۔

دنیا بھر میں اس وقت کورونا وبا کے سبب لوگوں کا آپس میں ملنا جلنا تقریبا ختم ہو چکا ہے جس کی کمی اب سوشل میڈیا کے استعمال سے ہی پوری ہو سکتی ہے۔

لوگ اپنے رشتے داروں، دوستوں اور دیگر سے انٹرنیٹ پر مختلف ایپس کے استعمال سے رابطہ کر کے سماجی اکیلے پن کا کسی حد تک مداوا کر رہے ہیں۔

واٹس ایپ نے صارفین کی ضرورت کو بھانپتے ہوئے ویڈیو کالنگ میں بات کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا، قبل ازیں واٹس ایپ ویڈیو کالنگ میں صرف 4 لوگ بات کر سکتے تھے، اب اس تعداد کو بڑھا کر 8 کر دیا گیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.