سینیٹ ڈاکخانہ بن چکا ہے، بل آتے ہیں فوراًپاس ہو جاتے ہیں،شبلی فراز

0 100

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹ ڈاکخانہ بن چکا ہے، بل آتے ہیں فوراًپاس ہو جاتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شبلی فراز کاکہناتھا کہ سینیٹ غیرمتعلقہ ہو چکی، حکومت کااحتساب ضروری ہے،حکومت نے خزانہ کمیٹی اپنے پاس رکھ لی کہ احتساب ہی نہ ہو، ان کاکہناتھا کہ ایوان کی کارروائی مذاق بن چکی، بغیربحث بل پاس ہو جاتے ہیں،بل آ جاتے ہیں کہ پاس کردیں کیا ہم کوئی نکاح خواں ہیں؟ہمارا نہیں عوام کا سوچیں، آپ ملک کو کہاں لیکر جارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.