اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الہندوستان کے حملے میں شہید طلبا کی تعداد 5 ہوگئی

0 106

خضدار خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے طلبا کی تعداد 5 ہو گئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں حیدر شہید شدید زخمی ہوگیا تھا، جو دورانِ علاج جانبر نہیں ہو سکا۔ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں 4 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔

بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں اور ذلت آمیز شکست و ہزیمت کے بعد بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بے امنی پھیلانے کے لیے بھارت اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے۔ ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنۃ الہندوستان اور ان کے بھارتی آقاؤں سے لیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.