سندھ ہائیکورٹ ؛ملزم صارم برنی کی اعتراضات دور نہ کرنے پر فیصلہ مسترد کرنے درخواست مسترد
کراچی سندھ ہائیکورٹ نے ملزم صارم برنی کی دفعات میں تبدیلی اور کیس کی منتقلی کیخلاف درخواست اعتراضات دور نہ کرنے پر فیصلہ مسترد کرنے درخواست مسترد کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دستاویزات میں ردوبدل اور انسانی سمگلنگ کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی دفعات میں تبدیلی اور کیس کی منتقلی کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ درخواست پر ٹرائل کورٹ کی ڈائری کی بنیاد پر آفس اعتراضات تھے،عدالت نے کہاکہ آپ نے اعتراضات دور نہیں کئے، ابھی بھی درخواست پر آفس اعتراضات ہیں،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ہم نے ٹرائل کورٹ میں دفعات کی تبدیلی کی درخواست دائر کی تھی،تفتیشی افسر نے کیس وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں منتقلی درخواست دائر کی،عدالت نے ہمیں سنے بغیر تفتیشی افسر کی درخواست منظور کی، ہمیں عدالتی فیصلے کی نقول بھی نہیں دی گئیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ نے سرٹیفائیڈکاپی کے حصول کیلئے کہاں درخواست دی ہے؟کیا آپ نے رجسٹرار کو درخواست دی کہ ٹرائل کورٹ فیصلہ کی نقول نہیں ملی؟فیصلے کی نقول نہیں لگائی اور استدعا کرہے ہیں کہ فیصلہ کو معطل کردیں،ہم فیصلہ کیسے معطل کردیں جب وہ ہمارے سامنے فیصلہ ہے ہی نہیں،عدالت نے اعتراضات دور نہ کرنے پر فیصلہ مسترد کرنے کی درخواست مسترد کردی،عدالت نے منتقلی کے خلاف دائر درخواست بھی واپس لینے پر نمٹا دی۔