پی ٹی آئی کا کے پی حکومت بچانے کیلئے بجٹ کی منظوری کا فیصلہ

0 120

پشاور تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے صوبائی حکومت بچانے کے لئے بجٹ کی منظوری کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلی ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز نے بھی شرکت کی، پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم اور صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

بجٹ کی منظوری کے حوالے سے تمام اراکین کی رائے لی گئی، تمام اراکین نے بجٹ کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ کا بہانہ بناکر صوبے میں معاشی ایمرجنسی کا نفاذ اور حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وفاق کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے بجٹ کی منظوری دی جائے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں بجٹ میں ردوبدل ممکن ہے، بانی سے ملاقات کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.