قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل

0 105

اسلام آباد قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیاگیا،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس آج دوپہر 2بجے ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا،ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل کرکے 2بجے کردیا گیا،اجلاس آج دوپہر 2 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت دیگر شریک ہوں گے۔

اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے حالیہ دورہ امریکا پر شرکا کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری تنازع پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی اور ایران کی حمایت سمیت دیگر اہم امور پر بڑے فیصلے کئے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی داخلی اور سرحدی سکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا نے اتوار کی صبح ایران میں تین نیوکلیئر تنصیبات پر براہ راست فضائی حملے کر دیئے، واشنگٹن پہلی بار براہ راست اسرائیل کی جاری جنگ میں شامل ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.