53برس بعد بھی خلا نوردوں کے نقشِ پا چاند پر موجود
ناسا نے چاند پر پہلا قدم رکھنے والے امریکی خلا باز کے پر قدموں کے نشان کی ویڈیو جاری کردی
واشنگٹن امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر پہلا قدم رکھنے والے امریکی خلا باز نیل آرمسٹرانگ اور بز آلڈرِن کے چاند پر قدموں کے نشان کی زبردست ویڈیو جاری کردی۔ دونوں خلا بازوں کے قدموں کے نشان 53 سال بعد بھی چاند پر حیران کن طور پر واضح ہے۔میڈیارپورٹسک ے مطابق ناسا نے چاند کے عالمی دن پر ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ آج اپولو کے چاند پر اترنے کی سالگرہ ہے۔جب انسانوں نے پہلی بار کسی دوسری سطح پر قدم رکھا تھا۔
لونر ریکونائسینس آربِٹر سے بنائی جانے والی ویڈیو میں خلا بازوں کے قدموں کے نشان دِکھائی دیتے ہیں جو ابھی تک وہاں موجود ہیں۔ناسا نے لکھا کہ اپولو 11 سب سے زیادہ جانا جانے والا مشن ہے لیکن اس سے قبل بھیجے جانے والے مشنز نے اس مشن کیلیے راہ ہموار کی جن میں روور اور سرویئر جیسے روبوٹِک مشنز سمیت اپولو 8، 9 اور10 کے عملے کے ساتھ بھیجے جانیوالے مشنز شامل ہیں،جن میں چاند کے مدار میں داخلے ہونے اور اس سے خارج ہونے کی آزمائش کی گئی تھی۔