برطانیہ میں ٹک ٹاک خبروں کا نیا ذریعہ بن گیا

0 257

ٹک ٹاک کو اب سنجیدہ معلومات کی ایپ کا درجہ بھی مل رہا ہے،برطانوی کمپنی کا سروے

لندن ٹِک ٹاک ایپ کو عموما تفریحی ایپ سمجھا جاتا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر برطانوی بالغ افراد اسے خبریں سننے کیلیے استعمال کررہے ہیں۔میڈیارپورٹسک ے مطابق اس ضمن میں ایک دلچسپ سروے برطانوی ریگولیٹر کمپنی آف کوم نے کیا ۔ اس کے مطابق سال 2020 میں ایک فیصد آبادی ٹِک ٹاک کو خبریں جاننے کے لیے استعمال کررہی تھی اور اب اس کی شرح 7 سات فیصد تک جاپہنچی ہے جو تیزی سے بڑھتا ایک رحجان ہے۔

اس کے علاوہ خود ٹک ٹاک بھی یہاں تیزی سے پھل پھول رہا ہے جسے اب سنجیدہ معلومات کی ایک ایپ کا درجہ بھی مل رہا ہے۔ دوسری جانب امریکہ میں 1997 سے 2012 میں پیدا ہونے والے جنریشن زیڈ کے نوعمر لڑکے لڑکیاں اب گوگل سرچ یا میپس کی بجائے کھانے پینے، فیشن اور دیگر مصنوعات کے لیے ٹک ٹاک یا پھر انسٹاگرام استعمال کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.