شاہین آفریدی کمال کے فوٹو گرافر نکلے، ویڈیو وائرل، شائقین کی فاسٹ بائولر کی تعریف
کولمبو قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی فوٹو گرافر نکلے ۔اپنی عمدہ لائن و لینتھ کے ساتھ سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں شاہین آفریدی مخالف بیٹرز کے لئے درد سر بنے رہے تاہم انہیں فیلڈنگ کے دوران انجری نے آگھیرا، جس کے باعث وہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔ٹیم مینجمنٹ نے فاسٹ بولر کو وطن واپس بھیجنے کی بجائے ٹیم کے ساتھ رکھنے کے فیصلہ کیا۔
گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے نیا ٹیلنٹ دکھا، انہوں نے ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑیوں کی خوب تصاویر کھینچیں۔پی سی بی نے ان تصاویر پر متشمل ایک ویڈیو جاری کی جسے دیکھ کر کرکٹ شائقین دنگ رہ گئے اور انہوں نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کی دل کھول کر تعریف کی۔