سابق صدر آصف علی زرداری کی افضل بٹ و دیگر عہدیداروں کو پی ایف یو جے کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد سابق صدر آصف علی زرداری نے افضل بٹ کو پی ایف یو جے کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔
اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے ارشد انصاری کو جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ،آصف علی زرداری نے پی ایف یو جے کے تمام منتخب عہدیداروں کو بھی مبارکباد دی ۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے نئے منتخب عہدے دار آزادی صحافت کا علم سربلند رکھیں گے۔