فرنچ اوپن کی انعامی رقم میں 8 فیصد اضافہ

0 134

اسلام آباد (امروز نیوز)سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کی انعامی رقم میں 8 فیصد اضافہ ، مینز اینڈ ویمنز سنگلز ایونٹ کے فاتحین 2.3 ملین یوروز انعامی رقم کے ساتھ واپس جائیں گے، ایونٹ 26 مئی سے 9 جون تک کھیلا جائےگا۔ فرنچ ٹینس فیڈریشن کے مطابق رواں سال شیڈول فرنچ اوپن ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں 8 فیصد اضافہ کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد مجموعی انعام رقم 42.661 ملین یوروز ہو گئی ہے، ہم چیمپئنز اور ابتدائی راﺅنڈ میچز سے باہر ہونے والے کھلاڑیوں کے درمیان انعامی رقم کے فرق کو کم کرنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں بھی پرکشش رقم مل سکے ، رپورٹ کے مطابق مینز اینڈ ویمنز سنگلز ایونٹس کے فاتح کھلاڑیوں کو 2.3 ملین یوروز انعامی رقم ملے گی ، ابتدائی راﺅنڈ میچز سے باہر ہونے والے کھلاڑیوں کی انعامی رقم میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور اس بار وہ 46 ہزار یوروز حاصل کریں گے، اس کے علاوہ کوالیفائنگ راﺅنڈ سے باہر ہونے والے کھلاڑی بھی خالی ہاتھ نہیں جائیں گے، انہیں 24 ہزار یورو ملیں گے۔ مینز اینڈ ویمنز ڈبلز چیمپئنز 5 لاکھ 80 ہزار یوروز کے حقدار ٹھہریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.