چین کی پاکستان کو دو ارب 10کروڈ ڈالر دینا آج متوقع

0 96

اسلام آباد (امروز نیوز)چین کی جانب سے پاکستان کو دو ارب 10 کروڑ ڈالر (آج)موصول ہونے کی توقع ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے چینی وزارت خزانہ کے ساتھ تمام ضروری کارروائی مکمل کرلی گئی ہے تاکہ دو ارب10 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوسکے۔ذرائع کے مطابق چین کی جانب سے دیئے جانے والے یہ فنڈز (آج)پیر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہوجائیں گے اس سے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال بھی بہتر ہوگی،چین سے ملنے والی رقم کی وصولی سے ملک کی ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال مزید مستحکم ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.