شاداب خان علاج کےلیے لندن روانہ

0 150

لاہور (امروز نیوز)پاکستانی کرکٹر شاداب خان علاج کےلئے لندن روانہ ہوگئے ہیں جہاں جمعے کو لندن کے ڈاکٹر پیٹرک کینڈی انکا چیک اپ کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹریننگ کیمپ کے آخری روز شاداب خان کی بلڈ ٹیسٹ رپورٹ میں وائرس کا انکشاف ہوا تھا جس پر انہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔ورلڈکپ میں شاداب خان کی شمولیت یقینی بنانے کےلئے پی سی بی ان کی جلد ریکوری اور فٹنس کےلئے تمام وسائل کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔واضح رہے کہ رپورٹ میں وائرس کی نشاندہی پر شاداب خان کو انگلینڈ کےخلاف سیریز سے ڈراپ کرکے یاسر شاہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایاگیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.