لیور پول کے سابق فٹ بالر پاکستان پہنچ گئے
کراچی (امروز نیوز) لیورپول کے سابق اسٹار فٹ بالر جیمز رش پاکستان میں فٹبال کے فروغ کےلئے کراچی کے علاقے لیاری پہنچ گئے، فٹ بال فینز نے سابق فٹ بالر کا پرتپاک استقبال کیا۔لیاری آمد پر مداحوں نے لیور پول کے سابق اسٹرائیکر ای این جیمز رش کو روایتی بلوچی پگڑی کا تحفہ دیا، جس کے بعد جیمز رش نے ننھے فٹبالروں کو کھیل کے گر بتائے۔