پاک بحریہ کے سربراہ کی چینی حکام سے ملاقاتیں
اسلام آباد (امروز نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین کا دورہ اور چینی بحریہ کی ستر سالہ تقریبات میں شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ نے چین کی معزز شخصیات اور قومی دفاع کے وزیر وے فنگ سے بھی ملاقاتیں کیں – ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے چینی بحریہ کی ستر سالہ سال تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ انٹرنیشنل فلیٹ رِویو کا معائنہ بھی کیا – ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کے قومی د فاع کے وزیر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔نیول چیف نے کثیرالملکی بحری مشق امن 19 میں چین کی شرکت پر چین کے قومی دفاع کے وزیر کا شکریہ ادا کیا.۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پاک چین روایتی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے – نیول چیف اور چین کے قومی دفاع کے وزیر نے سی پیک کو خطے کے لئے گیم چینجر قرار دیا۔سربراہ پاک بحریہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات میں مضبوطی اور استحکام کا باعث ہوگا۔