ملک میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کی شرح میں اضافہ کا رجحان شروع ہوگیا ہے۔
کوئٹہ (امروز نیوز)
وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارمیں بتایا گیا ہے کہ 23 اپریل 2020 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ (ایس پی آئی) کے لحاظ سے گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح7.90 فیصد رہی ہے تاہم اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلہ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.62 فیصد اضافہ ہوا۔
اعدادوشمارکے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر گذشتہ ہفتے کے دوران آلو کی قیمتوں میں 24.75 فیصد، پیاز کی قیمتوں میں 9.39 فیصد، چکن کی قیمتوں میں4.68 فیصد ،لہسن کی قیمتوں میں 2.65 فیصد ، چاول کی قیمتوں میں 1.15 فیصد اور تازہ دودھ کی قیمتوں میں 1.33 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ٹماٹر کی قیمتوں میں 8.68 فیصد، اورچینی کی قیمتوں میں0.01 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 0.56 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں 0.58 فیصد اوردال چنا کی قیمتوں میں2.90 فیصد کمی واقع ہوئی۔