کرکٹر حارث سہیل کو اہل خانہ سات لے جانے کی اجازت مل گئی

0 120

لاہور (امروز نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈکپ 2019 میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے کےلئے عالمی کپ کے دوران اہلخانہ کو انگلینڈ لے جانے پر پابندی عائد کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بورڈ نے طے کیا کہ کھلاڑیوں کو اپنی بیوی اور اہلخانہ کو انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ کے دوران ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔پی سی بی کی نئی پالیسی کے مطابق اگر کوئی کرکٹر اپنے اہلخانہ کو ساتھ لانا چاہے گا تو اسے پورے ایونٹ کے دوران ان کی رہائش، کھانے پینے سمیت تمام تر انتظامات خود کرنے ہوں گے۔اس فیصلے کا مقصد کھلاڑیوں کی توجہ مکمل طور پر کھیل پر مرکوز رکھنا ہے تاکہ اہلخانہ کی وجہ سے ان کا کھیل متاثر نہ ہو تاہم حارث سہیل وہ واحد کرکٹر ہیں جنہیں ذاتی وجوہات کے سبب اپنے اہلخانہ کو ساتھ رکھنے اجازت دی گئی ہے۔بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران کھلاڑیوں کو ان کی بیوی اور اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی تھی لیکن ٹیم منیجر نے عالمی کپ سے قبل کھلاڑیوں کو اس نئی پالیسی سے آگاہ کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.