عامر، وہاب ٹیم کےلئے مدد گار ثابت ہوں گے، حسن علی

0 115

لندن (امروز نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باو¿لر حسن علی نے ساتھی باو¿لر وہاب ریاض اور محمد عامر کی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت کو ٹیم کے لیے خوش آئند قرار دےدیا۔حسن علی نے آئی سی سی کے ورلڈکپ ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں کہا کہ ہم نے ماضی میں محمد عامر اور وہاب ریاض کی کارکردگی دیکھی ہے، دونوں کھلاڑی تجربہ کار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہاب کے پاس عالمی کپ میں باو¿لنگ کا تجربہ بھی موجود ہے جبکہ محمد عامر کی ماضی کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو وہ بھی ایک کلاس باو¿لر ہیں۔باو¿لنگ کے شعبے میں ٹیم کی طاقت پر بات کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ عامر اور وہاب کی شمولیت سے اسکواڈ میں شامل نئے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ٹیم میں 2 نوجوان فاسٹ باو¿لر محمد حسنین اور شاہین آفریدی شامل ہیں جبکہ میرا بھی تجربہ عامر اور وہاب کے مقابلے میں کم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.