کورونا ایس او پیز میں نرمی کے بعد تدفین معمول کے مطابق ہو گی

0 142

لاہور:

اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر)محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق لوکل گورنمنٹ کی تربیت یافتہ ٹیمیں تمام حفاظتی انتظات کے ساتھ میت کو غسل دینگی ۔مردوں اور خواتین کی میتوں کو غسل دینے کیلیے متعلقہ جنس کی علیحدہ علیحدہ ٹیمیں ہوں گی۔
ورثاء بھی مکمل حفاظتی لباس پہن کر غسل دینے میں شامل ہو سکیں گے۔ جنازہ میں بھی ورثاء، عزیز، رشتہ دار شامل ہوسکیں گے۔

یہ فیصلہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا میں لیا گیا ہے جس کے بعد تدفین کے وقت تابوت کی شرط کر بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان بھی اس وقت پوری دنیا کی طرح کورونا وائرس کجی لپیٹ میں آچکا ہے جس کے بعد ہم نے کئی ناموری شخصیات کو اس کا نشانہ ہو کر اس دنیا سے رخصت ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔

پاکستان میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 60 افراد جاں بحق ہوئے جو کہ گزشتہ کئی روز کے مقابلے میں یومیہ اموات کی نسبتاََ کم تعداد ہے۔

22 جون کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 19 دنوں کی کم ترین سطح پر تھے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ روز 3 ہزار 892 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ گزشتہ 20 دنوں کے دوران رپورٹ ہونے والے یومیہ کیسز کی سب سے کم ترین تعداد ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزرنے والے 24 گھنٹوں میں 23 ہزار سے زائد کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس میں سے 3 ہزار 892 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اسی کے ساتھ ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 88 ہزار 926 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد میں سے 75 ہزار 238 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.