آج پاکستانی کرنسی کے مقابلے متحدہ عرب امارات کے درہم کی قیمت کتنی؟

0 1,381

کراچی پاکستان میں آج بروز منگل 24 جون 2025 کو اوپن مارکیٹ میں متحدہ عرب امارات کے درہم کی خریداری کی قیمت 77 روپے اور فروخت کی قیمت 77اعشاریہ 90 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کرنسی کا تبادلہ دونوں ممالک کے معاشی تعلقات میں ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

لاکھوں پاکستانی شہری یو اے ای میں محنت مزدوری یا کاروبار سے وابستہ ہیں، جو ہر ماہ اربوں روپے کی ترسیلات وطن بھجواتے ہیں۔

صرف مئی 2025 کے دوران یو اے ای سے پاکستان بھیجی گئی ترسیلات زر کا حجم 754اعشاریہ 2 ملین ڈالر رہا، جو سعودی عرب کے بعد دوسرے نمبر پر رہا۔

پاکستانی روپے اور یو اے ای درہم کے درمیان شرح مبادلہ کا براہ راست اثر ان گھرانوں پر پڑتا ہے جن کے افراد بیرون ملک مقیم ہیں۔

اگر روپے کی قدر مستحکم یا بہتر ہو تو بیرون ملک پاکستانی زیادہ قدر کے ساتھ اپنے اہل خانہ کو رقم منتقل کر سکتے ہیں، جس سے گھریلو اخراجات، تعلیمی اخراجات اور سرمایہ کاری میں سہولت ملتی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان میں یو اے ای سے درآمد ہونے والی اشیاء، جیسے الیکٹرانکس، پیٹرولیم مصنوعات، اور تعمیراتی مواد کی قیمتیں بھی اسی شرح مبادلہ سے مشروط ہیں۔

اگر درہم مہنگا ہو جائے تو ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ سیاحت اور سفر کے اخراجات پر بھی درہم روپیہ ریٹ کا اثر پڑتا ہے، خاص طور پر ان پاکستانیوں پر جو دبئی، ابوظہبی اور دیگر شہروں کا سفر کرتے ہیں۔

مجموعی طور پر درہم کے مقابلے میں روپے کی قدر نہ صرف ترسیلات زر بلکہ قومی معیشت کے مختلف شعبوں کے لیے بھی اہمیت رکھتی ہے اور اس کی روزانہ بنیادوں پر نگرانی سرمایہ کاروں، صارفین اور کاروباری طبقے کے لیے ناگزیر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.