شوہر شراب پی کر جاتا تھا! میاں بیوی کے جنسی تعلق کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک

0 112

لاہور لاہور کی خاتون کی نجی ویڈیوز لیک، شوہر کی بلیک میلنگ، شادی، طلاق اور 8 سالہ ہراسانی کی لرزہ خیز تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

لاہور کے علاقے شفیق آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون مہوش نے اپنی نجی زندگی کے نہایت افسوسناک اور شرمناک واقعات کا پردہ چاک کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی اپیل کی ہے۔

معروف اینکر تہمینہ شیخ نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ متاثرہ خاتون مہوش کا کہنا ہے کہ اس کی خفیہ اور قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جو اس کے دوسرے شوہر نذیر نے اس کے ساتھ جسمانی تعلقات کے دوران زبردستی بنائی تھیں۔

خاتون نے بتایا کہ اس کی پہلی شادی عمیر نامی شخص سے ہوئی تھی جس سے ایک بیٹی ہے۔ سسرالی جھگڑوں، تشدد اور شوہر کی بے حسی کے باعث یہ رشتہ طلاق پر ختم ہوا۔

بعد ازاں مہوش نے سوشل میڈیا پر نذیر نامی شادی شدہ شخص سے رابطہ کیا جس کے پہلے سے تین بچے تھے۔ نذیر نے مہوش سے نکاح کی خواہش ظاہر کی، جس پر مہوش نے فیملی کی مخالفت کے باوجود 2017 میں کورٹ میرج کر لی۔

نذیر کے ساتھ شادی کے بعد مہوش نے آٹھ سال شدید ذہنی، جسمانی اور اخلاقی تشدد سہا۔ نذیر نکاح کو رجسٹرڈ نہیں کروا رہا تھا اور بار بار ٹالتا رہا۔

ہر بار جب ان کے درمیان جسمانی تعلق ہوتا، نذیر ویڈیو بناتا۔ مہوش کے انکار کے باوجود نذیر اسے مجبور کرتا اور کہتاکہ ’’تم میری بیوی ہو، میرے ساتھ ویڈیو بنانے پر کیا اعتراض؟‘‘۔ نہ صرف یہ، بلکہ وہ شراب پی کر ویڈیوز ریکارڈ کرتا رہا۔ تمام ویڈیوز نذیر کے موبائل میں موجود تھیں۔

2025 میں آٹھ سال بعد مہوش نے سختی سے مطالبہ کیا کہ نکاح رجسٹر کروایا جائے ورنہ وہ رشتہ ختم کر دے گی۔ اس کے دباؤ پر نذیر نے بالآخر جنوری 2025 میں نکاح رجسٹر کروا لیا لیکن اس کے فوراً بعد جب مہوش گھر پر موجود نہ تھی۔

نذیر نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 80 ہزار روپے نقدی اور آدھے تولے کی سونے کی بالیاں چوری کر کے فرار ہو گیا۔ جب مہوش واپس آئی تو اس کی بیٹی نے بتایا کہ نذیر کمرے میں آیا تھا اور اس کے بعد وہ اشیاء غائب ہیں۔

یہ واقعہ نہ صرف ایک عورت کی نجی زندگی کی پامالی ہے بلکہ ایک ایسے معاشرتی المیے کی عکاسی کرتا ہے جس میں بلیک میلنگ، استحصال اور قانونی کمزوریوں نے مظلوم کو تحفظ دینے کے بجائے مزید تنہائی اور ذلت میں دھکیل دیا۔ مہوش نے اس پورے معاملے کی تفصیلات میڈیا سے شیئر کی ہیں اور قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.