ملک میں کورونا سے مزید 57 افراد جاں بحق ہوگئے

0 136

ملک میں کورونا سے مزید 57 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5756 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 270012 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2100، سندھ میں 2096 اور خیبر پختونخوا میں 1169 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136 ، آزاد کشمیر میں 48 اور گلگت بلتستان میں 45 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 1799290
صحتیاب مریض: 213175 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال
بروز جمعرات ملک بھر سے کورونا کے مزید 1197 کیسز اور 54 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 670 کیسز اور 36 اموات، پنجاب سے 313 کیسز 5 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 145 کیسز اور 11 اموات، اسلام آباد 21 کیسز ایک ہلاکت، گلگت 18 کیسز اور آزاد کشمیر سے 24 کیسز اور ایک ہلاکت جبکہ بلوچستان سے 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے 313کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 91129 اور ہلاکتیں 2100 ہو چکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.