پی ٹی آئی وزراءکی بیان بازی اندھوں کا شور ہے، نفیسہ شاہ
اسلام آباد (امروز نیوز) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی وزراءکی بیان بازی اندھوں کا شور ہے۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ ڈالر روپے کو کچل رہا ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ روپے کی قیمت گرنے سے قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بے نامی وزیراعظم کی پالیسی ملک کو مقروض اور قوم کو بدحال کرنا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ گیس کے بعد بجلی کے بلز نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔