اقوام متحدہ کا کانگومیں شہید پاکستانی فوجی کےلئے ایوارڈملیحہ لودھی نے وصول کرلیا

0 126

نیویارک (امروز نیوز)اقوام متحدہ کا کانگومیں شہید پاکستانی فوجی کےلئے ایوارڈملیحہ لودھی نے وصول کرلیا اقوام متحدہ کا کانگومیں شہید پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا کےلئے ایوارڈ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیا۔یواین سیکریٹری جنرل نے پیس کیپرز کے عالمی دن پرتقریب میں ایوارڈ دیا، ایوارڈ ہرسال امن مشنز میں شہید فوجی، پولیس، سویلین پیس کیپرزکو دیا جاتا ہے۔اس موقع پر پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایوارڈعالمی امن کےلئے پاکستان کی بے مثال قربانیوں کا اعتراف ہے، امن مشنزمیں تعینات پاکستانی دستوں نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان 6 دہائیوں سے یواین مشن میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں سرفہرست رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.