پاراچنار: بارودی سرنگ میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق
پاراچنار اپرکرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق ڈی پی او حبیب اللہ کے اپرکرم کے علاقے پیواڑشرم خیل میں بارودی سرنگ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈی پی او کا بتانا ہے کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افرادزخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مزید سرنگوں کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔