نیپرا نے بجلی کے بنیادی نرخ میں کمی کی منظوری دیدی، عوام کو کتنا فائدہ ہوگا؟

0 150

اسلام آباد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صارفین کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے بجلی کے بنیادی نرخ میں فی یونٹ 1 روپے 50 پیسے کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کے لیے نیا اوسط ٹیرف 34 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے جو سبسڈی سے متعلق فیصلے کے بعد اس کی باضابطہ طور پر منظوری اور نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

اس سے قبل نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے بھی فی یونٹ 2 روپے 99 پیسے کی کمی کی منظوری دی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمی مارچ کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جو جون کے بجلی کے بلوں میں شامل ہوگی اور کراچی کے صارفین کو بڑھتی ہوئی بجلی کی قیمتوں اور طویل لوڈشیڈنگ کے دوران کچھ ریلیف فراہم کرے گی۔

دوسری جانب کراچی شدید گرمی کے دوران غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کی شدت سے دوچار ہے جس کے خلاف نہ صرف شہریوں بلکہ منتخب نمائندوں کی جانب سے بھی شدید احتجاج جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.