بھارت: آتش بازی فیکٹری میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

0 163

بھارت میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے علاقے چھپرا میں دھماکے کے بعد پوری عمارت تباہ ہوگئی اور چاروں طرف چیخ وپکار اور افراتفری مچ گئی، ملبے میں کئی مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، پولیس اور ریسکیو اہلکار ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ اس کی آواز دو سے تین سے کلو میٹر دور تک سنی گئی، دھماکے کے سبب عمارت میں آتش بازی شروع ہوگئی اور آگ لگ گئی جس کے باعث عمارت منہدم ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.